انسان کی تخلیق خود اس کے اپنے لیے نہیں بلکہ خالصتاًًدوسروں کے لیے کی گئی ہے جو شخص اپنے مقصد تخلیق کے جتنا قریب ہو گا اتنا ہی دوسروں کے لیے وقف ہوتا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہماری قوم زندہ دل افراد سے مالا مال ہے

کشمیر بلڈ بنک انیڈ ویلفیئر سنٹر کے مرکزی صدر محمد عظیم خان کی بات چیت

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:32

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) کشمیر بلڈ بنک انیڈ ویلفیئر سنٹر کے مرکزی صدر محمد عظیم خان نے کہا ہے کہ انسان کی تخلیق خود اس کے اپنے لیے نہیں بلکہ خالصتاًًدوسروں کے لیے کی گئی ہے جو شخص اپنے مقصد تخلیق کے جتنا قریب ہو گا اتنا ہی دوسروں کے لیے وقف ہوتا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہماری قوم زندہ دل افراد سے مالا مال ہے اور یہ سو فیصد حقیقت ہے کہ بیشتر افراد خدمت حلق کے جذبہ سے سرشار ہوتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ کب ان کے اس درست جذبے کو صحیح پلیٹ فارم پر حقیقی معنوں میں مفید طورپر استعمال میں لایا جائے اللہ کا شکر ہے کہ ہمارے پاس کشمیر بلڈ بنک موثر پلیٹ فارم نے بھی اور نہایت ہی تسلی بخش کارکردگی تھی عظیم خان نے کہا کہ ہمارا ادارہ ایک فلاحی ادارہ ہے جس کے مراکز میرپور ، کوٹلی اور ڈڈیال میں قائم ہیں ، ہمارا بنیادی مقصد نادار مریضوں کو عطیہ خون کی فراہمی ہے لیکن اس سے متعلق دیگر شعبوں میں بھی ہماری کارکردگی قابل ستائش رہی ہے عطیہ خون میں ہمارے ادارہ نے 50ہزار سے زائد خون کی بوتلیں فراہم کی ہیں عظیم خان نے کہا کہ عوام الناس میں عطیہ خون کو اجاگر کرنے کے لیے کشمیر بلڈ بنک نے 150کے قریب مفت بلڈ گروپنگ کیمپس قائم کیے تقریباًً ایک لاکھ سے زائد لوگوں کی مفت بلڈ گروپنگ کر کے کارڈز جاری کیے جس میں لوگوں نے بے پناہ دلچسپی لی اور عطیہ خون دیا عظیم خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آج تک کوئی مالی معاونت نہیں کی گئی اور کوئی بھی کا مخیر حضرات کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتا ہمارے تمام تر وسائل کا دارومدار مخیر حضرات پر ہے محمد عظیم خان نے کہا کہ حکومت اگر عوامی مسائل سے حاصل شدہ رقوم کا ایک چوتھائی بھی عوامی مسائل پر لگا دیا جائے اور ان کے بنیادی حقوق دیئے جائیں تو فلاحی مملکت کو قائم ہونے سے کوئی روک نہیں سکتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام میں موجود جتنے بھی فلاحی ادارے موجود ہیں اور اپنا کام کررہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کی جائے اور عوام کو بھی ان کے شانہ بشانہ ہو کر کام کرنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :