انوکھا قانون ‘ٹینکرسے فروخت کیا جانے والا دودھ ،آزادکشمیر میں معیاری‘ پاکستان بھر میں فروخت پر پابندی عائد

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) انوکھا قانون ،ٹینکرکے زریعے فروخت کیا جانے والا دودھ ،آزادکشمیر میں میعاری جبکہ پاکستان بھر میں فروخت پر پابندی عائد ،سپریم کورٹ آف پاکستان نے ٹینکروں کے زریعے دودھ فروخت کرنے پر پابندی عائد کی جبکہ آزادکشمیر کے دارلحکومت میں انتظامیہ اور بلدیہ کی مٹھی گرم کرنے کے بعد اس دودھ کو معیاری قرار دے دیا گیا ۔

حالیہ دنوں میں گجر خان اور بہارہ کہو سے 4ٹینکر دودھ ضبط کر کے تلف کیا گیا جبکہ آزادکشمیر میں میرٹ زدہ حکومت نے اس دودھ کو پاس کرتے ہوئے معیار ی قرار دے دیا حالنکہ ایک بھی مستند لیبارٹری موجود نہیں ۔اس دودھ کو معیاری قرار دلوانے میں ایک وزیر 2ایم ایل اے اور وزیر اعظم پاکستان کی پر چی بھی شامل ہونے کا انکشاف ہو ا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ عوام میں چہہ مگوئیاں بھی جاری ہیں ۔

عباسی سپلائرز عوام میں ہیپٹائٹس سی اور کینسر جیسے موزی امراض پھیلانے میں ہمہ تن مصروف عمل ہیں ۔جوا نسانی قیمتی جانوں کو موزی امراض کا شکار بنا رہے ہیں ۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے قوانین کو پاس کرنے والے خدا کا خوف کریں اور دودھ چیک کرنے کی لیبارٹری قائم کرتے ہوئے ٹینکروں کے زریعے دودھ چیک کرنے کی لیبارٹری قائم کرتے ہوئے ٹینکروں کے زریعے دودھ فروخت کرنے پر پابندی عائدکی جائے۔

متعلقہ عنوان :