وزیر حکومت چوہدری محمد سعید میرپور کو ترقیاتی یافتہ بنانے کے ساتھ ساتھ شہر بھر کے مسائل حل کرنے کی طرف کوشاں ہیں

پاکستان مسلم لیگ ن سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری محتر مہ میمونہ بخاری کی بات چیت

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:32

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری محتر مہ میمونہ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر حکومت چوہدری محمد سعید میرپور کو ترقیاتی یافتہ بنانے کے ساتھ ساتھ شہر بھر کے مسائل حل کرنے کی طرف کوشاں ہیں مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت میرپور کے عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے اپنا کردارادا کرئیگی وزیر حکومت چوہدری محمد سعید میرپور کو مسائل سے پاک کرنا چاہتے ہیں کہ اوریہی وجہ ہے کہ آج میرپور میں جس طرح کے ترقیاتی اقدامات کیے جارہے ہیں وہ آج سے کئی سال قبل شروع ہوتے تو میرپور حقیقی معنوں میں ایک بڑا اور ترقیاتی شہر بننے کے ساتھ ساتھ مسائل سے پاک ہوتا ہے لیکن گزشتہ کئی سال سے یہاں حکمرانی کرنے والوں نے میرپور کے مسائل حل کرنے کی بجائے اس میں اضافہ کیا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیامیمونہ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں تعمیروترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور اپنے اس مقصد کی تکمیل کے ساتھ ساتھ آزاد خطہ کے عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے اپنا کردارادا کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ وزیرحکومت چوہدری محمدسعید نے میرپور کو مسائل پاک کرنے کو جو تہیہ کررکھا ہے وہ انتہائی جانفشانی اور دلجمعی کے ساتھ اس مقصد پر عمل پیرا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج میرپو رمیں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبہ جات شروع کیے گئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ میرپور کے عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بیروزگاری کا خاتمہ بھی چوہدری محمد سعید کے مشن میں شامل ہے ۔

میمونہ بخاری نے کہا کہ چوہدری محمد سعید کو میرپور کے عوام کی بڑی حمایت حاصل ہے گزشتہ عام انتخابات میں چوہدری محمد سعید کو میرپور کے عوام جس مینڈیٹ سے نوازا آج اس احسان کوچکانے کا وقت آگیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ چوہدری محمد سعید میرپور کے عوام سے الیکشن میں جو وعدے کیے تھے ان کو حل کرنے کی طرف انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ ساتھ عمل پیرا ہے انشاء اللہ بہت جلد میرپور مسائل سے پاک شہر ہوگا اورعوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :