روٹری کانفرنس میں شرکت ، مولانا الطاف بٹ دو روزہ دورہ پر لاہور پہنچ گئے

موصوف کی مذہبی امور ایڈوائزری کونسل کے ممبرکی حیثیت سے جولائی 2019ء تک توسیع کردی گئی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) سابق امیدواراسمبلی و مرکزی رہنماء مسلم لیگ ن مولانا الطاف بٹ دوروزہ دورہ پر لاہورپہنچ گئے ،بحیثیت صدر رفاہ عامہ فائونڈیشن روٹری کانفرنس میں شرکت کی،اعلیٰ کارکردگی پر روٹری حکام کی جانب سے شیلڈ پیش کی گئی بعدازاں سابق ڈسٹرکٹ گورنر روٹری اے کیو علوی مرحوم کی دوسری برسی میں بھی شریک ہوئے ،ْ اے کیوعلوی مرحوم کو پاکستان ،ْ افریقہ میں شاندار خدمات سرانجام دینے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے، انہوں نے کہاکہ علوی مرحوم پاکستانی شہریت کے ساتھ ساتھ امریکہ شہریت کے حامل تھے انہوں نے پاکستان میں پولیو سمیت مختلف موذی امراض کے خاتمے کیلئے طویل جدوجہد کی اور پاکستان سمیت افریقہ کے قحط زدہ علاقوں میں جان لیوا بیماریوں کے خلاف نبردآمازرہے ایسے انمول ہیرے قوموں کاسرمایہ ہوتے ہیں ،جن کے بچھڑنے کا نہ صرف ان کی فیملی کودکھ ہے بلکہ پاکستان میں انسانیت کیلئے کام کرنیوالے تمام رضاکاروںکو دکھ ہے ، بعدازاں روٹری فلوہائوس کابھی دورہ کیا یادرہے روٹری کلب آف لاہور میں 1927ء میں قائداعظم محمدعلی جناحؒ نے بھی خطاب کیاہے اور کچھ عرصہ روٹری کلب آف لاہور کے اعز ازی ممبر بھی رہے ہیں ،مولانامحمدالطاف بٹ کو مذہبی امور ایڈوائزری کونسل کے ممبرکی حیثیت سے جولائی 2019ء تک توسیع کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :