میاں محمد نوازشریف جمہوری پسند لیڈر ہیں ، احتساب عدالت میں تسلسل کے ساتھ پیشی اس بات کی واضع عکاس ہے کہ لیگی قائد میاں محمد نوازشریف پاکستان میں اداروں کو مضبوط اور جمہوریت کے اصولوں پر کاربند دیکھنا چاہتے ہیں

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیرلائرز فورم ضلع میرپور کے صدر شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:32

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) میاں محمد نوازشریف جمہوری پسند لیڈر ہیں ، احتساب عدالت میں تسلسل کے ساتھ پیشی اس بات کی واضع عکاس ہے کہ لیگی قائد میاں محمد نوازشریف پاکستان میں اداروں کو مضبوط اور جمہوریت کے اصولوں پر کاربند دیکھنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ احتساب عدالت میں پیش ہو کر انہوں نے جمہوریت کی مضبوطی کی طرف ایک بڑا قدم اٹھایا ہے ۔

میاں محمد نوازشریف پر نیب کی طرف سے جو کیسز دائر کیے گئے ہیں ان کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے انشاء اللہ احتساب عدالت سے میاں محمد نوازشریف مکمل طورپر سرخرو ہونگے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیرلائرز فورم ضلع میرپور کے صدر شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کے خلاف ہونے والی تمام سازشیں ناکام ہو جائیں گئیں پاکستان کی تعمیر وترقی لوڈشیڈنگ کے خاتمے، سڑکوں کی تعمیر ، موٹر وے جیسے تاریخ ساز کاموں کی وجہ سے پاکستان کی عوام نے مسلم لیگ ن کو منتخب کیا مخالفین کی جانب سے غیر سنجیدہ بیان بازی لمحہ فکریہ ہے پاکستان کی عوام میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے میاں محمد نواز شریف کا دوبارہ پارٹی صدر منتخب ہونا ان کی صلاحتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جس پر آزاد کشمیر کے عوام مبارکباد پیش کرتے ہیں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی طرف سے کرپشن کے خاتمہ اور گڈ گورننس کیلئے کی گئی اصلاحات قابل تعریف ہیں مسلم لیگ ن کا منشور عوامی خدمت میں مضمر ہے جب تک عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو عملی شکل نہیں دی جاتی اس وقت تک کسی بھی صورت چین سے نہیں بیٹھیں گے شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ماضی میں میاں محمد نوازشریف پر کرپشن کا آج تک کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا انہوںنے ہمیشہ پاکستان میں جمہوری تسلسل کیلئے اپنا کردارادا کیا ہے اس مرتبہ بھی ان پر جس طرح کے مخالفین الزامات عائد کر رہے ہیں ان کو اقتدار میں آنے کی بہت جلد ہے لیکن وہ اپنے اس مقصد میںکسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونگے ۔

(جاری ہے)

شجاع حیدر لودھی ایڈووکیٹ نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوںنے پاکستان میں تعمیروترقی اور ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے ہر عدالتی فیصلے کو قبول کیا ان چار سالوں کے دوران ملک میں بے شمار تعمیروترقی کے اقدامات کیے گئے ، پاکستان میں سابقہ ادوار میں جس طرح کا توانائی بحران کا سامنا تھا آج و ہ الحمداللہ ختم ہونے کے قریب ہے بہت جلد پاکستان میں توانائی بحران سمیت، معاشی ترقی کا پہیہ چل پڑیگا ، انہوںنے کہا کہ کچھ لوگوں کو اقتدار میں آنے کی بے حد جلدی ہے لیکن ان کا یہ خواب کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہوگا انشاء اللہ 2018ء کے الیکشن میںمسلم لیگ ن ہی بھاری اکثریت کامیاب ہو گی اور میاں محمد نوازشریف مقدر کے سکندر کی طرح چوتھی مرتبہ بھی پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے ۔