کارکنان سردار عتیق کی پشت پر کھڑے ہیں ‘مقبوضہ کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے سن کر بھارتی فوج بھی ایک دن پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گی ‘گائے کو پوجنے والی بے عقل قوم کشمیری قوم پر مظالم بند کر ے

ْمسلم کانفرنس کے سٹی صدر محمد اسلم بٹ اور سیکرٹری نشر اشاعت جمیل احمد مغل کا مشترکہ بیان

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:31

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے کارکنان صدر جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کی پشت پر کھڑے ہیں مقبوضہ کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے سن کر بھارتی فوج بھی ایک دن پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گی گائے کو پوجنے والی بے عقل قوم کشمیری قوم پر مظالم بند کر ئے ورنہ آزاد کشمیر کے عوام ان کے منہ بند کر نا جانتے ہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بہت قربانیاں دیں اب مذید ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا کارکنان مسلم کانفرنس مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کیلئے اپنا بھرپور رول ادا کریں شہداکے مشن کی وارث اصل جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ہے مسلم کانفرنس تحریک آزادی کشمیر کی داعی جماعت ہے مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان مرحوم نے تحریک آزادی کشمیر کو جس طرح بین الاقومی سطح پر اجا گر کیا کوئی نہیں کر سکا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کسی بھی صورت تحریک آزادی کشمیر کے خلاف سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گیان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے سٹی صدر محمد اسلم بٹ اور سیکرٹری نشر اشاعت جمیل احمد مغل نے اپنے بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس نظریہ اور عقیدہ کی وارث سیاسی جماعت ہے جس کے پاس ایک مشن ہے اور مشن کی تکمیل کیلئے کارکنان ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں کشمیری قوم بھارتی مظالم کی انتہا کے باوجود پاکستان کا پرچم سر بلند رکھے ہوئے ہیں آزاد کشمیر کے عوام ملکی ترقی اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر نے میں اپنا بھرپور کردار جاری رکھے ہوئے ہیں آنے والا دور آزادی کا دور ہے کشمیری قوم کی قر بانیوں کو پوری دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نوجوان نسل کے جذبوں کو زندہ کر نے اور ماضی میں اسلاف کی دی ہوئی قر بانیوں سے روشناص کروانے کا سبب ہے الحاق پاکستان کی بناہ پر جاری تحریک آزادی کشمیر استحکام پاکستان اور دوقومی نظریہ کے حوالہ اور آل جمو ں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد یں قائد ملت رئیس الاھرار چوہدری غلام عباسؒ، قائد تحریک آزادی کشمیر مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان اور لاکھوں غازیوں اور شہیدا کے کردار کو اجا گر کیا جائے گا اسلم بٹ ، جمیل احمد مغل نے کہا کہ قائد ملت رئیس الاحرار چوہدری غلام عباسؒ اور قائد تحریک آزادی کشمیر مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی قیادت میں دوقومی نظریہ کی بنیاد پر استحکام پاکستان کی مضبوطی کیلئے لازوال قربانیوں کی داستانیں رقم کر رکھی ہیں جب تک حق خودرادیت مل نہیں جاتا جہدو جہد جاری رہے گئی ریاستی تشخص کی بحالی آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی اولین ترجیع ہے بھارت کے ساتھ تجارت کسی قیمت پر منظور نہیں مفادات اورحالات کا مشورہ دینے والے احمقوں کی جنت میں بستے ہیں جو قر بانی کشمیری دے رہے ہیں نظریا ت کی خاطر ہے بھارت کے ساتھ تجارت اس وقت تک منظور نہیں جب تک وہ کشمیریوں کے ساتھ کئے گئے وعدے کو پورا نہیں کرتا ۔

متعلقہ عنوان :