آزادحکومت لوگوں کے جملہ مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے‘لیڈی ہیلتھ ورکرز پر تشدد ریاستی دہشتگردی ‘ ہندوستان کو منفی پیغام دیتے ہوئے قوم کی مائوں بہنوں بیٹیوں کو لاٹھیوں سے شکار بناتے ہوئے سرعام انکی تذلیل کی گئی ہے

تحریک انصاف آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل قانون ساز اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر دیوان غلام محی الدین کی بات چیت

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل قانون ساز اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر دیوان غلام محی الدین نے کہا ہے کہ آزادحکومت لوگوں کے جملہ مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔دارلحکومت میں لیڈی ہیلتھ ورکرز پر تشدد ریاستی دہشت گردی ہے ۔ہندوستان کو منفی پیغام دیتے ہوئے قوم کی مائوں بہنوں بیٹیوں کو لاٹھیوں سے شکار بناتے ہوئے سرعام انکی تذلیل کی گئی ۔

(جاری ہے)

ہندوستان کی تاریخ کو آزادکشمیر میں دھرانے والے مودی کو خوش کرنے میں مصروف ہیں ہم دنیا کو دکھاتے ہیں کہ ہمارے اوپر ہندوستان مظالم کی تاریخ رقم کررہا ہے اور ہمارا ہی وزیراعظم آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں بنت حوا پر ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہا ہے تحریک انصاف جلد آزادکشمیر اسمبلی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز پر ہونے والی دہشت گردی پر آواز بلند کرے گی ۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اس وقت پوری دنیا میں بھارت کے خلاف برسرپیکار ہیں اور ملین مارچ کے زریعے دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر کی طرف مبذول کروانے میں مشغول ہیں ۔

متعلقہ عنوان :