چیئر مین پبلک اکائونٹس کمیٹی آزاد کشمیرچوہدری محمد اسحاق نے کمیٹی کا اجلاس 16اکتوبرکو میرپور طلب کر لیا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:30

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) چیئر مین پبلک اکائونٹس کمیٹی آزاد کشمیرچوہدری محمد اسحاق نے کمیٹی کا اجلاس مورخہ16اکتوبر2017ء بروز سوموار بوقت10:00بجے دن بمقام کمیٹی رُوم امور منگلا ڈیم میرپور طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر اسمبلی / پی اے سی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق16اکتوبر کو مسٹ یونیورسٹی میرپور، 17-18 اکتوبر میرپور ڈویلمپنٹ اتھارٹی اور 19-20اکتوبر کو میڈیکل کالج میرپور کے ڈرافٹ پیرا جات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ چوہدری محمد اسحاق چیئر مین کمیٹی نے متعلقین کو وقت مقررہ پر شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔