Live Updates

تحریک انصاف ہی ملک کو مسائل سے نکالنے کا واحد پلیٹ فارم ہے ‘قوم قائد تحریک کے ہاتھ مضبوط بنائے اگر ملک کو کرپشن اور چور بازاری سے پاک کرنا ہے تو پھر تحریک انصاف کی صفوں میں شامل ہو کر ہی اس کام کو انجام دیا جا سکتا ہے

تحریک انصاف برطانیہ کے صدر ریاض حسین کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:30

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف ہی ملک کو مسائل سے نکالنے کا واحد پلیٹ فارم ہے لہذا قوم قائد تحریک کے ہاتھ مضبوط بنائے اگر ملک کو کرپشن اور چور بازاری سے پاک کرنا ہے تو پھر تحریک انصاف کی صفوں میں شامل ہو کر ہی اس کام کو انجام دیا جا سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ کے صدر ریاض حسین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

صدر تحریک انصاف برطانیہ کا کہنا تھا کہ عمران خان ہی واحد لیڈر ہے جس نے پہلی بار پاکستان کے طاقتور ترین لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا ہے ۔بین الاقوامی سطح پر ملک پاکستان کا وقار بلند کرتے ہوئے بیرونی دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستانی قوم کسی بھی دوسری اقوام سے کمتر نہیں بلکہ عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی تمام صلاحیتوں کی حامل قوم ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان پر لگائے جانے والے الزامات میں نہ تو حقیقت ہے اور نہ ہی ان الزامات کو عام آدمی تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے محض پاکستان مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی اور دیگر سیاسی جماعتیں اپنی سیاسی خفت مٹانے کے لیے گھٹیا قسم کے الزامات کا سہارا لے رہی ہیں عمران خان نے اپنا تمام تروقت اور وسائل پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے لیے وقف کر رکھے ہیں باہر سے سرمایہ لا کر پاکستان کو مضبوط بنایا ہے نہ کہ پاکستانی خزانہ لوٹ کر باہر اپنی تجوریاں بھری ہیں نواز شریف ہو یا زرداری یا پھر کوئی اور پاکستان سیاسی لیڈر ان سب نے تو قومی خزانے کو شیر مادر سمجھ کر لوٹا اور ہڑپ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قوم اگر آج بھی ان لٹیروں اور چوروں سے جان نہیں چھڑائی گئی تو پھر نسل در نسل یہ لوگ یونہی پاکستان قوم کو لوٹتے رہیں گے لہذا ہمیں ہوش کے ناخن لینے چاہیے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات