ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل تحریک انصاف کشمیر چوہدری محمد شبیر برطانیہ سائوتھ زون کے مرکزی نائب صدر نامزد

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:30

ریڈنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل تحریک انصاف کشمیر چوہدری محمد شبیر کو تحریک انصاف برطانیہ سائوتھ زون کا مرکزی نائب صدر نامزد کر دیا گیا۔نامزدگی پر آبائی علاقے نیوسٹی اسلام گڑھ میں جشن کا سامان،کارکنوںنے مٹھائیاں تقسیم کیں اور بھنگڑے ڈالے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کشمیر کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل چوہدری محمد شبیر کو تحریک انصاف کشمیر برطانیہ ساوتھ زون کا مرکزی نائب صدر نامزد کر دیا گیا۔نامزدگی پر ان کے آبائی علاقے نیوسٹی اسلام گڑھ میں خوشی کا سامان ۔تحریک انصاف اسلام گڑھ کے کارکنوںنے ان کی نامزدگی پر مٹھائیاں تقسیم کیں اور بھنگڑے ڈالے۔