مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی خواہشات اور منشاء پر یقین رکھتی ہے ‘وزیراعظم فاروق حیدر عوام کے مسائل کو بخوبی سمجھتے ہیں ‘یہی وجہ ہے کہ آزادکشمیر کے بجٹ میں ترقیاتی فنڈز میں دو گنا اضافہ سے ریاست میں تعمیروترقی کا عمل تیزی سے مکمل ہو گا

پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر اوورسیز کے رہنما راجہ کامران منظور کی بات چیت

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:30

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر اوورسیز کے رہنما راجہ کامران منظور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی خواہشات اور منشاء پر یقین رکھتی ہے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان آزاد خطہ کے عوام کے مسائل کو بخوبی سمجھتے اور جانتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آزادکشمیر کے موجودہ بجٹ میں ترقیاتی فنڈز میں دو گنا اضافہ سے ریاست میں تعمیروترقی کا عمل تیزی سے مکمل ہو گا ‘حکومت آزادکشمیر ریاست کے عوام اور ٹیکس کو عوام کی تعمیروترقی پر ہی خرچ کرنا چاہتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ موجودہ بجٹ میں سڑکوں اور بڑی شاہراہوں کی تعمیر کیلئے خصوصی فنڈز مختص کیے گئے ہیں تاکہ ریاست کے عوام خوشحال ہونے کے ساتھ ساتھ تعمیروترقی کا عمل تیز ہو سکے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف کے ویژن کے مطابق آزادکشمیر کو تعمیر و ترقی کے لحاظ سے ایک خوشحال خطہ بنانا چاہتے ہیں سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے آئینی و قانون کی حکمرانی کو قائم و دائم رکھنے کیلئے جو کردارادا کیا ہے وہ پاکستان کی تاریخ میں سنہرے حروف میں درج ہوگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔راجہ کامران منظور نے کہا کہ ماضی میں سرکاری خزانے کا اپنی عیاشیوں پر بے دریغ استعمال کیا جس سے ریاست کے تنظیمی امور کو بھی باقابل تلافی نقصان پہنچا ۔مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کو کرپشن سے پاک ریاست بنانے کے لیے کمربستہ ہے۔تمام ادوراں کا عوام پر اعتماد کارکردگی کی بنیاد پر بحال کرنا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر اداروں کو سیاست سے مکمل پاک کرئے گی ۔میرٹ ترقی کا واحد راستہ ہے جس پر چلتے ہوئے فیصلے کیے جائیں گے تاکہ ریاست خوشحالی کی جانب گامزن ہوسکے۔ قائدپاکستان مسلم لیگ (ن) و سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق وزیر اعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان کی پوری ٹیم دن رات آزادکشمیر میں تعلیم ،صحت اور انفاسٹرکچرکو بین اقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لیے کوشاں ہیںوزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان کی قیادت میں اُنکی پوری ٹیم پلانگ اور دیانتداری سے فنڈز کابہتر استعمال کرکے تعمیر و ترقی ،صحت و تعلیم کے معیار کو بلندسطح پر لا کھڑا کریں گے جس سے عوام بلاتفریق مستفید ہونگے۔

متعلقہ عنوان :