سالار جمہوریت سکندر حیات کی سیاست کے میدان میںخدمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں‘سالارجمہوریت کے ویژن کی بدولت مسلم لیگ ن آزادکشمیرکوکشمیری عوام نے بھاری مینڈیٹ سے نوازا

سابق اُمیدوار اسمبلی مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیرکے رہنما راجہ نہیب ٹھاکر کا بیان

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:30

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) سابق اُمیدوار اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر وایکشن فورم متاثرین منگلاڈیم کے صدر راجہ نہیب ٹھاکرنے کہا ہے کہ سالار جمہوریت سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان کی سیاست کے میدان میںخدمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیںسالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کے ویژن کی بدولت مسلم لیگ ن آزادکشمیرکوکشمیری عوام نے بھاری مینڈیٹ سے نوازا۔

مسلم لیگ ن آزادکشمیرکی حکومت سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کی سرپرستی میںآزادکشمیرمیںتعمیروترقی کالوہامنوائے گی سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان نے آزادکشمیرمیںتعمیروترقی کے باب رقم کئے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان سالارجمہوریت کے نقش قدم پرچلتے ہوئے خطہ کوتعمیروترقی کی راہوںپرگامزن کئے ہوئے ہیںمسلم لیگ کے نوجوان حضرت قائداعظم اور اقبال کے شاہین ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارسابق اُمیدوار اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر وایکشن فورم متاثرین منگلاڈیم کے صدر راجہ نہیب ٹھاکرنے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ اس وقت ملک ایک بحرانی کیفیت سے گزر رہا ہے ملک کے اندر موجود سیاسی قوتوں کا کردار زیادہ اہمیت کا حامل ہو چکا ہے آئین اور قانون کی بالادستی ملک کی بقاء اور سلامتی کے لیے اہم ہیں جس کے ساتھ ملک کی معاشی اور خارجی پالیسیاں جوڑی ہوئی ہیںآزاد حکومت اپنے دستیاب وسائل کے اندر میرٹ ،تعمیر و ترقی کے لیے جدجہد کر رہی ہے انہوںنے کہا کہ ن لیگ کا ہر نوجوان پارٹی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے صدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان کے ہر حکم پر لبیک کہنے والی یوتھ ونگ کو مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے آزاد کشمیرمیں سب سے زیادہ متحرک اور فعال نوجوان صرف مسلم لیگ ن کیساتھ اپنا سیاسی مستقبل وابستہ کیے ہوئے ہیں لہذا حکومتی سطح پر نوجوانوں کا پارٹی کیساتھ تعلق اور رشتہ مضبوط رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ نوجوانوں کو حکومتی پالیسیوں میں اہمیت دی جائے انکی کارکردگی کے زبانی اظہار سے بڑھ کر انکو انکا جائز سیاسی مقام دیا جائے اس عمل کے باعث نوجوان نسل کو اپنی حکومت میں موجودگی کے احساس کیساتھ پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ممکن ہو گا۔