کاشتکار دھان کے مڈھوں کی تلفی کیلئے گہرا ہل چلائیں‘ ترجمان محکمہ زراعت

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ دھان کے کاشتکار دھان کے مڈھوں کی تلفی کے لئے گہرا ہل چلائیں،روٹا ویٹر یاڈسک ہیرو کے استعمال سے دھان کے مڈھوں کو زمین میںملا ئیں جس سے زمین کی زرخیزی بڑھتی ہے،مڈھوں کو آگ لگانے سے نہ صرف زمین کی زرخیزی متاثر ہوتی ہے بلکہ اس سے زمین کی بالائی سطح پر موجود نامیاتی مادہ کو درجہ بڑھنے سے ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے، فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتاہے اور آگ لگانے سے فضا میں یہ دھواں سموگ کی شکل اختیار کرلیتا ہے جو ٹریفک حادثات اور انسانی زندگیوں کا ضیا ع کا باعث بنتا ہے اور فضائی آلودگی میں اضافہ سے کئی بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں ، دھان کے کاشتکار وں سے گذارش ہے کہ مڈھوں کوآگ نہ لگائیں۔