جامعہ اردو ،تمام شعبہ جات کے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں5سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ27اکتوبرتک توسیع

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء)وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسرڈاکٹر فہیم الدین کے مطابق تعلیمی سال2016-17(صبح/شام)، تمام شعبہ جات(گلشن اقبال و عبدالحق کیمپسز)کے طلباء و طالبات کیلئے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں5سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ27اکتوبر2017تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فارم عسکری بینک یونیورسٹی روڈاورعبدالحق کیمپس بوہرہ پیر برانچ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔یہ فارم جامعہ اردو کی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pk/enform سے پُرکریں اور انرولمنٹ فیس 2700روپے بذریعہ آن لائن وائوچر متعلقہ برانچ میںجمع کرائیں ۔