ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے انرولمنٹ فارم 27اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ،رجسٹرار جامعہ اردو

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء)وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرارپروفیسر ڈاکٹرفہیم الدین کے مطابق تعلیمی سال2017 ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی ، تمام شعبہ جات (گلشن اقبال و عبدالحق کیمپسز)کے طلباء و طالبات انرولمنٹ فارم بغیر لیٹ فیس کے 27اکتوبر2017تک عسکری بینک یونیورسٹی روڈاور عبدالحق کیمپس بوہرہ پیر برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

طلباء انرولمنٹ فارم جامعہ اردو کی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pk/enform سے آن لائن پُرکریںاور انرولمنٹ فیس 2100روپے بذریعہ آن لائن وائوچر بینک کی متعلقہ برانچ میںجمع کرائیں ۔