سیاست میں نواز شریف کا کوئی مستقبل نہیں ،

2018کے انتخابات میں سرپرائز دینگے ،مصطفی کمال

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:28

سیاست میں نواز شریف کا کوئی مستقبل نہیں ،
عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی سیاست میں نواز شریف کا کوئی مستقبل نہیں دیکھتے ہیں ۔2018 کے الیکشن میں پی ایس پی پاکستانی عوام کو سر پرائز دے گی۔ لوگ مثبت تبدیلی کے لیے پاک سرزمین پارٹی کا ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کو پریس کلب کے سامنے ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب اور پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

مصطفی کمال نے کہا کہ ستر سال سے عوام کو بیوقوف بنایا جارہا ہے ایک سوال کے جواب میں مصطفی کمال نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی کو کراچی کی خاموش عوام اور گزشتہ کئی سالوں سے ووٹ کاسٹ نہ کرنے والوں کا پی ایس پی کو بھرپور ووٹ ملے گا۔ مصطفی کمال نے کہا عوام نے اگر ہمارا ساتھ دیا تو ہم پاکستان سمیت سندھ کی تقدیر بدل دینگے۔

(جاری ہے)

مصطفی کمال نے کہا کہ ستر سال گذر جانے کے باوجود آج بھی لوگ پینے کے صاف پانی صحت علاج معالجے اور روزگار کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

ان حالات میں لوگوں نے خود فیصلہ کرنا ہو گا حالات درست کرنے کے لیے آسمان سے فرشتے نہیں آینگے ۔عوام سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ پی ایس پی اقتدار کے لیے نہیں بلکہ عوام بلخصوص سندھ کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے جہدوجہد کررہی ہے انہوں نے کہا کہ پی ایس پی سندھ کی عوام کے پاس اپنا پیغام لیکر جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم حالات بدلنے کے لیے نکلے ہیں مصطفی کمال نے کہا کہ ستر سال سے سب اپنی باریاں لے چکے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں مصطفی کمال نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی ایک قومی نمائندہ جماعت ہے پی ایس پی میں سندھی ،بلوچ ،پختون اور مہاجر سمیت تمام قوموں کی پارٹی ہے مصطفی کمال نے میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا نواز شریف سیاست سے فارغ ہوچکے ہیں پاکستان کی سیاست میں نواز شریف کا اب کوئی مستقبل نہیں ہے۔ انہوں نے سندھ کی عوام پرزور دیتے ہوئے کہا کہ وہ تبدیلی اور اپنے مسائل کے حل کے لیے ہمارا ساتھ دیں مصطفی کمال کے ہمراہ انیس قاہمخانی اور انیس احمد ایڈووکیٹ اشفاق منگی وغیرہ بھی ہمراہ تھے ۔