جمی مرے اور برونو سوریز شنگھائی ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 13 اکتوبر 2017 15:45

شنگھائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) برطانیہ کے جمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سوریز پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

جمی مرے اور برونو سوریز نے کوارٹر فائنل میں کلاسین اور راجیورام کو شکست دی۔ چین میں جای ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں جمی مرے اور برونو سوریز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کے راجیو رام اور ان کے جنوبی افریقن جوڑی دار کلاسین کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 6-1 اور 7-6، (8-6) سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :