شکیب الحسن ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی میں شامل ہونے والے پہلے بنگلہ دیشی کھلاڑی بن گئے

جمعہ 13 اکتوبر 2017 15:45

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) سٹار آل رائونڈر شکیب الحسن ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی میں شامل ہونے والے پہلے بنگلہ دیشی کھلاڑی بن گئے، اس کے علاوہ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کی کپتان سوزی بیٹس، سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بائولر این بشپ اور سابق سری لنکن آف سپنر اینڈ موجودہ آئی سی سی ایلیٹ پینل ایمپائر کمار دھرماسینا کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، مائیک گیٹنگ کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، انہیں سابق انگلش کپتان مائیک بریرلی کی جگہ یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مائیک گیٹنگ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر ہونا میرے لئے باعث اعزاز ہے اور مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ کمیٹی میں چار نئے چہروں کو بھی متعارف کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :