نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی، کیوی ٹیم 17 اکتوبر کو انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف ون ڈے ٹور میچ سے دورے کا آغاز کرے گی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 15:45

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کین ولیمسن کی قیادت میں جیت کا عزم لئے بھارت پہنچ گئی، کیوی ٹیم 17 اکتوبر کو انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف ون ڈے ٹور میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلنی ہے، ون ڈے سیریز سے قبل کیوی ٹیم انڈین بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف 17 اور 19 اکتوبر کو دو پریکٹس میچز کھیلے گی، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 22 اکتوبر، دوسرا میچ 25 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ یکم نومبر، دوسرا میچ 4 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 7 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :