جنوری تا ستمبر کے دوران چین کی برآمد ات و درآمد ات کا حجم 202کھرب 90 ارب یوآن رہا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 15:36

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی برآمد ات و درآمدات کا کل حجم 202کھرب 90 ارب یوآن رہا،چین کے محکمہ کسٹمز کے مطابق 2017ء کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی برآمدات و درآمدات کی کل رقم 202کھرب 90 ارب چینی یوآن ہے ، جو 2016ء کی اسی مدت کے مقابلے میں16.6 فیصد کا اضافہ ہے۔ برآمدات اور درآمدات کی صورت حال مزید بہتر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

چین کی کسٹمز کی جنرل انتظامیہ کی ترجمان حوانگ سونگ پھنگ نے ہے کہا کہ رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں روایتی مارکیٹ میں چین کی برآمدات اور درآمدات کی صورت حال جامع طور پر بحال ہوئی ہے۔یہ دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق ممالک کی برآمدات اور درآمدات کی بہتری سے منسلک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ بیرونی تجارت میں عالمی مارکیٹ کے عدم استحکام ، تجارتی تحفظ سمیت منفی عوامل موجود ہیں لیکن چین میں معیشت مستحکم چل رہی ہے اور چین میں نئی ابھرتی ہوئی مارکیٹ بھی اچھی طرح ترقی کر رہی ہے ، ان سے چوتھی سہ ماہی میں چین کی برآمدات اور درآمدات کی صورت حال مجموعی طور پر اچھی ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :