چین میں دیہی ای کامرس میں کرنے والوں کی تعداد2کروڑ سے زائد پر پہنچ گئی

6 میں چینی دیہات میں ای کامرس کی پرچون فروخت کی کل مالیت8 کھرب 94 ارب54کروڑ چینی یوآن رہی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 15:36

جیانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) چین میں دیہی ای کامرس کی دکانوں پر کام کرنے والوں کی کل تعداد2کروڑ سے زائد پر پہنچ گئی ،2016 میں چینی دیہات میں ای کامرس کی پرچون فروخت کی کل مالیت8 کھرب 94 ارب54کروڑ چینی یوآن بنی ۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق دو ہزار سولہ میں چین کے دیہات میں ای کامرس کی پرچون فروخت کی کل مالیت آٹھ کھرب چورانوے ارب چون کروڑ چینی یوآن بنی۔

دیہی ای کامرس کی دکانوں پر کام کرنے والوں کی کل تعداد دو کروڑ سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

سماجی معیشت میں دیہی ای کامرس کی اہمیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چین کے صوبہ جے جیانگ میں منعقدہ دیہی ای کامرس سے متعلقہ ایک اجلاس میں دو ہزار سولہ سے دو ہزار سترہ تک چین میں دیہی ای کامرس کی ترقی کی رپورٹ کا اجرا ہوا ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ہزار سولہ میں چین میں دیہی ای کامرس کی پرچون فروخت کی کل مالیت تقریبا نو کھرب چینی یوآن بنی ۔چین میں بین الاقوامی ای کامرس مرکز کے انچارج نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں چین کے دیہات میں ای کامرس کا رجحان تیزی سے بڑھا ہے ۔ای کامرس کے ذریعے غریب لوگوں کی مدد میں نمایاں ثمرات حاصل ہوئے۔

متعلقہ عنوان :