آل کراچی سعد الحق غٹہ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ ،افتتاحی میچ میں ساحل محمڈن نے سعودیہ اسپورٹس کو شکست دیدی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 15:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) نیشنل اسپورٹنگ فٹ بال کلب لانڈھی کالا پانی کے زیر اہتمام پہلا آل کراچی سعد الحق غٹہ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز ہوگیا ،افتتاحی میچ میں ساحل محمڈن کلب کورنگی نے مد مقابل نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل سعودیہ اسپورٹس فٹ بال کلب ملیر کو 2-0 سے شکست دیکر رائونڈ میچ جیت لیا ،ساحل محمڈن کی جانب سے شہاب الدین نے کھیل کے پہلے ہاف جبکہ محمد راشد نے دوسرے ہاف میں گول اسکور کئے ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا افتتاح یوسی 4ضلع ملیر کے چیئر مین فیروز خان نے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ یوسی 29ضلع کورنگی کے وائس چیئر مین عبداللہ کلام ،جنرل کونسلریوسی 4سعید بھائی ،ایچ ایم حنیف ،علی حیدر ،اور دیگر موجود تھے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیروز خان نے کہاکہ کھیل صحت مند تفریحی سرگرمیوں کا اہم ذریعہ ہے کھیل کے فروغ سے صحت مند معاشرہ پروان چڑھتا ہے انہوںنے منتظمین کو یقین دلایا کہ کھیل خصوصاً فٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :