زرمبادلہ ذخائر میں گراوٹ جاری، مزید9کروڑ12لاکھ ڈالرکمی

اسٹیٹ بینک نے بیرونی قرضوں کی مد میں 6کروڑ90لاکھ ڈالرادا کیے ،رپورٹ

جمعہ 13 اکتوبر 2017 15:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ہفتے بھی زرمبادلہ ذخائر میں 9 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ،اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 6اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 9کروڑ 12 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد زرمبادلہ ذخائر 19 ارب 76کروڑ32لاکھ ڈالرسے گھٹ کر 19ارب 76 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ، اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر6کروڑ91لاکھ ڈالرکمی سے 13 ارب 78 کروڑ 79 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2کروڑ21لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 88 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے ،گزشتہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک نے بیرونی قرضوں کی مد میں 6کروڑ90لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں کیں، زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل کمی کو معاشی ماہرین معیشت کیلئے سنگین چیلنج قرار دے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت کی جانب سے تاحال موثر پالیسی سامنے نہیں آسکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :