ہانگ کانگ کا زیادہ لچکدار بینکاری نظام کے نئے بل کا تعارف

جمعہ 13 اکتوبر 2017 15:21

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء)ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) کی حکومت نے بین الاقوامی ریگولیٹری معیار کے مطابق ہانگ کانگ کے بینکاری نظام میں بہتری کو مستحکم بنانے کے لیے جمعہ کو ایک نئے بل کا اعلان کیاہے،گزٹ میں شائع شدہ یہ بل 25اکتوبر کو پہلی خواندگی کے لیے قانون ساز کونسل میں پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ مالیاتی ادارہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہم نے بل مرتب کرتے وقت بینکنگ صنعت کو پوری طرح شامل کیا ہے یہ بل بینکنگ آرڈینس کے تحت موجودہ مالیاتی ایکسپویر رجیم کو مزید مستحکم بنائے گا اوراے ایل ایس کے بحالی پلایننگ پورسس کے ضمن میں زیادہ شفافیت فراہم کرے گا۔حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ یہ بل بینکنگ نظام کے استحکام میں کردار اداکرے گا۔ اور بین الاقوامی مالیاتی مرکز کے طورپر ہانگ کانگ کی ساکھ میں اضافہ کرے گا۔