سمندری خوراک کی برآمدات میں 19.63 فیصد اضافہ

جمعہ 13 اکتوبر 2017 15:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) رواں مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں میں سمندری خوراک کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 19.63 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی اوراگست کے مہینوں میں پاکستان نے سمندری خوراک کی برآمدات سے 35.273 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا ، مالی سال 2016-17 کے اسی عرصہ میں سمندری خوراک کی برآمدات سے پاکستان نے 29.486 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا تھا یوں برآمدات میں اضافے کی شرح 19.63 فیصد رہی۔

مقداری لحاظ سے رواں مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں میں سمندری خوراک کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں اضافہ کی شرح 35.04 فیصد رہی۔ جولائی اوراگست کے مہینوں میں پاکستان سے 35,273 میٹرک ٹن سمندری خوراک کی برآمدات ہوئی جبکہ گزشتہ سال اس کا حجم 29486 میٹرک ٹن ریکارٖڈ کیا گیا۔