ایشیائی ربڑ کے نرخوں میں کمی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 15:13

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) ایشیائی ربڑ کے نرخوں میں کمی آ گئی۔ ٹوکیو کموڈیٹی ایکسچینج میں آئندہ سال مارچ کے لئے ربڑ کی سپلائی 4.5 ین کی کمی کے ساتھ 197.2 ین (1.76 ڈالر) فی کلو گرام پر طے ہوئی۔

(جاری ہے)

شنگھائی فیوچرز ایکسچینج میں جنوری کے لئے ربڑ کی ترسیل 155 یو آن کی کمی کے ساتھ 13,375 یوآن فی ٹن پر طے ہوئی۔