ملائیشیا نے شمالی کوریا سے درآمدات ختم کر دیں

جمعہ 13 اکتوبر 2017 15:13

کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) ملائیشیا نے شمالی کوریا سے درآمدات ختم کر دیں۔ ملائیشیا کے محکمہ شماریات سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے بعد شمالی کوریا سے درآمد نہیں کی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ ملائیشیا نے جنوری تا مئی کے پانچ ماہ کے دوران شمالی کوریا سی20.6 ملین رنگٹ(4.89 ملین ڈالر) کی درآمدات کیں جس کے بعد جون سے شمالی کوریا سے کوئی درآمد نہیں کی گئی ہے۔ ملائیشیا اور شمالی کوریاکے درمیان سفارتی تعلقات رواں سال فروری سے کشیدہ ہیں۔