کریمیا کی تصاویر والا نیا روسی کرنسی نوٹ جاری کر دیا گیا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 15:13

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) روس نے کریمیا کی تصاویر والا نیا کرنسی نوٹ جاری کر دیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق روسی سنٹرل بینک نے کریمیا کے شہر سیوسوپول میں بھڑیہ کی یادگار کی تصویر والا سبزکرنسی نوٹ جاری کیا ہے جس کی مالیت 200 روبلز ہے،کرنسی نوٹ پر کریمیا کا نقشہ بھی ابھارا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ماسکو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے روسی سنٹرل بینک کی سربراہ ایلویرا نبیولینا نے کہاکہ روسی لوگوں نے نئے بینک نوٹ کے لئے کریمیا کی علامات کو منتخب کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ روسی کرنسی پر کریمیا کی تصاویر سے روبلز کی اہمیت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔یاد رہے کہ کریمیا نے مارچ 2014ء میں یوکرین سے علیحدگی اختیار کر کے روس سے الحاق کر لیا تھا۔