لندن میں باپ کا بنایا کیک کھانے سے بیٹی ہلاک

جمعہ 13 اکتوبر 2017 15:13

لندن میں باپ کا بنایا کیک کھانے سے بیٹی ہلاک
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں والد کے بنائے گئے کیک کا ٹکڑا کھانے سے بیٹی ہلاک ہوگئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن میں رہائش پذیر بھارتی فیملی کے گھر عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، بھارتی نژاد شہری ونود نے گھر میں کیک بنایا، کیک بنانے کے دوران ونود کی 9 سالہ بیٹی نینیکا نے کیک میں بلیک بیری بھی ڈالنے کے لیے کہا اور جیسے ہی نینیکا نے کیک کھایا وہ فورا ہی زمین پر گر گئی اور نیلی پڑگئی۔

واقعہ کے بعد نینیکا کے والد نے اس کو فورا گھر میں موجود طبی امداد دی اور اسپتال منتقل کیا لیکن نینیکا جانبر نہ ہوسکی، ڈاکٹرز کے مطابق نینیکا کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی۔نینیکا کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو دودھ کی مصنوعات سے الرجی تھی جب کہ نینیکا نے کبھی پھل بھی نہیں کھائے تھے، نینیکا کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹی کی موت ان کے لیے انتہائی گہرا صدمہ اور ڈرانا خواب ہے۔

متعلقہ عنوان :