رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ9ارب ڈالر تک پہنچنا تشویشناک ہے ‘خادم حسین

اکتوبر کے ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائرمیں9کروڑ12لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی،تجارتی خسارہ اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیلئے برآمدات بڑھانے کے اقدامات کیے جائیں‘ سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

جمعہ 13 اکتوبر 2017 15:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ9ارب ڈالر تک پہنچنا تشویشناک ہے ،جولائی سے ستمبر کے دوران ملکی برآمدات میں11فیصد اضافہ ہوا اس دوران تجارتی خسارہ میں 29فیصد اضافہ ہوا،ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ9ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ تجارتی خسارہ میں29فیصد اضافہ ہوا جو انتہائی تشویشناک امر ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے ختم ہونے والے ہفتہ میں میں زرمبادلہ کے ذخائر میں9کروڑ12لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی جو ملکی معاشی صورتحال کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے انہوںنے کہا کہ تجارتی خسارہ اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیلئے برآمدات بڑھانے کے اقدامات کیے جائیں جن میں صنعتی مقاصد کیلئے ملک میں بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے ،بیرون ملک صنعتی نمائشوں کا اہتمام اور پاکستانی اشیاء کیلئے نئی منڈیوں کی تلاش انتہائی ضروری ہیں تاکہ تجارتی خسارہ کو کنٹرول اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :