ْغوث الاعظم روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے 2 راہگیر خواتین سمیت 3 افراد شدید زخمی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 15:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) صوبائی دارلحکومت میں غوث الاعظم روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے 2 راہگیر خواتین سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ غوث الاعظم روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل راہگیر خواتین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2خواتین سمیت 3افراد زخمی ہو گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والی خواتین سلیمہ بی بی، ربیل بی بی کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں ہیں جبکہ موٹر سائیکل سوار بھی شدید زخمی ہوا۔

متعلقہ عنوان :