انٹیلی جنس معلومات کا بروقت تبادلہ ہو تو دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں ممکن ہیں ،ْ پاکستان

مشترکہ دشمن ہے ،ْ سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ،ْ پاکستان امریکہ کے ساتھ ہر سطح پر رابطے جاری رکھے گا ،ْ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی خاموشی مایوس کن ہے ،ْمسئلہ کشمیرکا جلد ازجلد حل خطے میں دیرپا امن کے لئے اہم ہے، اقوام متحدہ دیرینہ مسئلہ کشمیر حل کرائے ،ْترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ

جمعہ 13 اکتوبر 2017 15:01

انٹیلی جنس معلومات کا بروقت تبادلہ ہو تو دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2017ء) پاکستان نے کہا ہے کہ اگر انٹیلی جنس معلومات کا بروقت تبادلہ ہو تو دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں ممکن ہیں ،ْدہشتگردی مشترکہ دشمن ہے ،ْ سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ،ْ پاکستان امریکہ کے ساتھ ہر سطح پر رابطے جاری رکھے گا ،ْ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی خاموشی مایوس کن ہے ،ْمسئلہ کشمیرکا جلد ازجلد حل خطے میں دیرپا امن کے لئے اہم ہے، اقوام متحدہ دیرینہ مسئلہ کشمیر حل کرائے۔

جمعہ کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کمہاکہ امریکی انٹیلی جنس اطلاعات پر پاک فوج نے آپریشن کر کے کینیڈین خاندان کو بازیاب کرایا جنہیں افغانستان میں اغوا کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال کے باعث خطے میں مخصوص حالات ہیں، دہشت گردی مشترکہ دشمن ہے اور اس کے خلاف سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے جب کہ پاکستان امریکا کے ساتھ ہر سطح پر رابطے جاری رکھے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہاکہ افغانستان میں دیرپا امن واستحکام کے لئے ہر قسم کا کردار ادا کر رہے ہیں، ہمارا ایجنڈا مشترکہ دشمن کو شکست دینا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت، افغان سرزمین کے استعمال سے پاکستان میں دہشت گردی کا موجب ہے جبکہ چار ملکی گروپ اور قلب ایشیا کانفرنس سمیت پاکستان نے ہر فورم کی حمایت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گمنام قبروں کا معاملہ بھارتی مکروہ چہرے کو بے نقاب کرتا ہے جبکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی خاموشی مایوس کن ہے، یورپی یونین انسانی حقوق کی علمبردار ہے اور بھارتی مظالم پر اس کی خاموشی تشویشناک ہے۔

ترجمان نفیس ذکریا نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکا جلد ازجلد حل خطے میں دیرپا امن کے لئے اہم ہے، اقوام متحدہ دیرینہ مسئلہ کشمیر حل کرائے۔انہوںنے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں دراندازی کے جھوٹے اور گمراہ کن الزامات لگاتا ہے، بھارت کی منفی پروپیگنڈہ مہم کا تعلق کسی اور ملک سے نہیں پاکستان سے ہے، بھارتی الزامات کا مقصد کشمیریوں کی مقامی جدوجہد کو بدنام کرنا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکا کا اعلیٰ سطح وفد پاکستان کے دورے پر ہے جبکہ وفد کی وزیرخارجہ اور سیکرٹری خارجہ سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ایس سی او رابطہ گروپ برائے افغانستان کے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ان کا دورہ روس میں روسی حکام سے ملاقاتیں اچھی رہیں۔