کوئٹہ،سانحہ سول اسپتال کا مبینہ سہولت کار پولیس مقابلے میں ہلاک

نواب ثنااللہ زہری کا پولیس کو خراج تحسین ، ہماری پولیس اورسیکیورٹی فورسزکی بہادری اورجرات کی مثال نہیں ملتی، دہشت گردی کی جنگ میں سیکیورٹی فورسزکی قربانیاں لازوال ہیں، دہشت گردوں کو ٹکنے نہیں دیا جائے گا،وزیراعلی بلوچستان

جمعہ 13 اکتوبر 2017 15:01

کوئٹہ،سانحہ سول اسپتال کا مبینہ سہولت کار پولیس مقابلے میں ہلاک
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) پولیس نے سانحہ سول اسپتال کے سہولت کار دہشت گرد کو مقابلے میں ہلاک کر دیا ۔۔کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گزشتہ رات کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا جس میں پولیس کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد مارا گیا جس کی شناخت اسفندیار کینام سے ہوئی اور یہ دہشت گرد سانحہ سول اسپتال کا سہولت کار تھا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی میں دہشت گرد کے ایک ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا گیا جس کے قبضے اسے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔وزیراعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری پولیس اورسیکیورٹی فورسزکی بہادری اورجرات کی مثال نہیں ملتی، دہشت گردی کی جنگ میں سیکیورٹی فورسزکی قربانیاں لازوال ہیں، صوبے میں دہشت گردوں کو ٹکنے نہیں دیا جائے گا۔ یاد رہے گزشتہ سال 8 دسمبر کو کوئٹہ کے سول اسپتال میں بم دھماکے سے 73 افراد جاں بحق اور 65 زخمی ہوئے جن میں بڑی تعداد وکلا کی تھی

متعلقہ عنوان :