مبشر لقمان نے ملک میں غربت پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 13:51

مبشر لقمان نے ملک میں غربت پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13اکتوبر2017ء): سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے کہا ہے کہ لو گ بیشک بھوک سے مر رہے ہوں لیکن سفر میٹرو یا فلائی اوور پر ہی کیا جائے گا،غربت کا یہ عالم ہے کہ ہر ایک منٹ کے بعد 1بچہ اس ملک میں مر رہا ہے ،اب تو ملک کی غربت کا یہ حال ہے کہ پڑھے لکھے لوگ چپڑاسی کے سیٹوں کے لئے دھکے کھا رہے ہیں ۔ بجلی اور صاف پانی میسر نہیں ،گھر سے باہر نکلا جائے توکسی کو معلوم نہیں ہوتا کہ وہ کس فرقہ واریت کے نام پر قتل ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا نواز شریف کا پہلے واچ پائی ان کا یار تھا لیکن اب مودی ان کا یا رہے جبکہ شریف حاندان کے ہونہار بچے حسن ،حسین اور مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہمیں تو جائیداد ہمارے دادا کی جان کی جانب سے وراثت میں دی گئی ہیں کیونکہ ہمارے ورثا بہت امیر تھے لیکن ہر دفعہ ایسی حکومتیں جو لوگوں کوحقوق دینے کی باتیں کرتی ہیں لیکن کچھ اپنے محالات بنانے کے سوا کچھ نہیں کرتیں ۔پھر صحت ،تعلیم مہیا کرنے کے لئے وضاحتیں رہ جاتی ہیں ،موجودہ حکمرانوں کو صرف اور صرف دولت اکٹھی کرنے کا جنون ہے ۔جمہوریت کو اپنی بادشاہت کی ڈال کے لئے استعمال کرتے ہیں پھر کہتے ہیں کہ ہمیں کیوں نکالا۔