بلوچستان حکومت نے صوبہ میں تعلیم کے فروغ کیلئے جامع اور مؤثر اقدامات اٹھا رہی ہے

جمعہ 13 اکتوبر 2017 14:55

بلوچستان حکومت نے صوبہ میں تعلیم کے فروغ کیلئے جامع اور مؤثر اقدامات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) بلوچستان حکومت نے صوبہ میں تعلیم کے فروغ کیلئے جامع اور مؤثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے صوبہ میں تعلیم کے فروغ کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں،صوبے میں 5مراحل پر مشتٍمل ایک منصوبہ پر عمل درآمد جاری ہے جس کے تحت مجموعی طورپر 1395 پرائمری سکولوں کی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی جن پر 2000ملین روپے کی لاگت آئیگی۔

ذرائع نے بتایا کہ 300کے قریب ایسی سکولوں کی عمارتیں بھی تعمیر کئے جارہے ہیں جن کی حالت مخدوش ہیں یا جن پر چھت نہیں، ان سکولوں کی تعمیر پر1500ملین روپے کی لا گت آئیگی۔ذرائع کے مطابق ضلع نصیر آباد میں 29سکولوں کی تعمیر کا کام جلد شروع ہوگا جس پر 27ملین روپے کی لاگت آئیگی۔

متعلقہ عنوان :