شمالی کوریا میں ایٹمی دھماکہ والی جگہ کے قریب معمولی شدت کے زلزلہ کے جھٹکے

جمعہ 13 اکتوبر 2017 14:55

پیانگ یانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) شمالی کوریا میں گذشتہ ماہ کے ایٹمی دھماکہ والی جگہ کے قریب معمولی شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کوعالمی میڈیا نے امریکی ارضیاتی سروے کے حوالہ سے بتایا کہ زلزلہ کی شدت 2.9 تھی اور یہ زلزلہ 5کلومیٹرز کی گہرائی میںآ یا ۔ دریں اثناء جنوبی کوریا کے ماہرین نے کہا ہے کہ یہ زلزلہ انسانی سرگرمیوں یا دھماکہ کی وجہ سے نہیں آیا ۔

متعلقہ عنوان :