ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 16 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا،

جمعہ 13 اکتوبر 2017 14:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 16 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا،راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر شوکت علی خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و و پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں 24 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ سے ایک، ایک ٹیم سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرے گی،ٹورنامنٹ کے ڈراز کے سلسلہ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے نمائندوں اجلاس 14 اکتوبر کو شام چار بجے شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس میں ہوگی۔