اسوا اکیڈمی اورگلیڈیٹرزاکیڈمی کے درمیان فٹ بال میچ کل ہوگا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 14:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء)اسوا اکیڈمی اورگلیڈیٹرزاکیڈمی کے درمیان فٹ بال میچ کل ہفتہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میںہوگا، میچ کے مہمان خصوصی سعد بلڈر اینڈ انجینئرنگ کے سربراہ محمد سعد قریشی ہونگے جو میچ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے، اسوافٹ بال اکیڈمی کے صدر رانا تنویراحمد نے بتایا کہ میچ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔