نیشنل پریس کلب کرکٹ چیمپئن شپ کل سے شروع ہوگی

ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 48میڈیا ہائوسز کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن کو 6 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ناک آئوٹ بنیادوں پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 49 میچز کھیلے جائیں گے ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ (آج) نیو ٹی وی اور دنیا ٹی وی کے درمیان صبح 10بجے شالیمار کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا جائے گا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 14:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) نیشنل پریس کلب کرکٹ چیمپئن شپ کل ہفتہ سے شروع ہوگی‘ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 48میڈیا ہائوسز کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن کو 6 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے‘ ناک آئوٹ بنیادوں پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 49 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے میچز شالیمار ‘بھٹو‘ مارگلہ‘ نیشنل اور الیون سٹار کرکٹ گرائونڈز پر کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ (آج) نیو ٹی وی اور دنیا ٹی وی کے درمیان صبح 10بجے شالیمار کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے زیر اہتمام کرکٹ چیمپئن شپ (آج) شروع ہوگی ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 48میڈیا ہائوسز کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن کو چھ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گروپ اے میں اے وی ٹی‘ شہر نامہ‘ آج ٹی وی‘ ڈیلی ڈان‘ وقت ٹی وی‘ مساوات‘ جناح آن لائن اور روزنامہ جموں وکشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں۔

گروپ بی میں انٹرنیوز‘ این پی سی بلیو‘ بول ٹی وی‘ نیوز ون‘ ٹوئنٹی فور ٹی وی‘ بزنس پلس‘ اے ٹی وی اور روزنامہ اذکار کی ٹیمیں شامل ہیں۔ گروپ سی میں آئینہ جہاں‘ اے پی پی‘ پاک ٹو ڈے‘ آئی این پی‘ این پی سی گرین‘ این این آئی‘ روزنامہ نوائے وقت اور جنگ نیوز کی ٹیمیں شامل ہیں۔ گروپ ڈی میں نائینٹی ٹو نیوز‘ ڈیلی ایکسپریس‘ فارن میڈیا ‘ بولتا پاکستان‘ جیو بلیو‘ اوصاف‘ میٹرو واچ اور جیو اورنج کی ٹیمیں شامل ہیں۔

گروپ ای میں نیو ٹی وی‘ دنیا ٹی وی‘ رائل ٹی وی‘ روزنامہ اساس‘ ایکسپریس ٹی وی‘ ریبجا‘ پنڈی جرنلسٹس ریڈ اور اے آئی وائی نیوز کی ٹیمیں شامل ہیں۔ گروپ ایف میں ڈان نیوز‘ جہاں پاکستان‘ روزنامہ دنیا‘ روزنامہ پاکستان‘ اب تک نیوز‘ ڈیلی کشمیر ٹائمز‘ پنڈی گرینز اور چناب نیوز کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ 14اکتوبر تا 25 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے پہلے روز 6میچز کھیلے جائیں گے،افتتاحی میچ (آج) نیو ٹی وی اور دنیا ٹی وی کے درمیان صبح 10بجے شالیمار کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں نائینٹی ٹو نیوز اور روزنامہ ایکسپریس،تیسرے میچ میںڈان نیوز جہاں پاکستان،چوتھے میچ میں اے وی ٹی اور شہر نامہ،پانچویں میچ میںانٹر نیوز اور این پی سی بلیوزجبکہ چھٹے اور آخری میچ میں آئینہ جہا ں اور اے پی پی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ٹورنامنٹ کے میچز شالیمار ‘بھٹو‘ مارگلہ‘ نیشنل اور الیون سٹار کرکٹ گرائونڈز پر کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے لیگ میچز 15،15 اوورز پر مشتمل ہوں گے جبکہ سپر سکس رائونڈ میں 20،20اوورز ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :