ہر کوئی سلمان خان اور میری شادی سے متعلق پریشان ہے،تبو

جمعہ 13 اکتوبر 2017 14:38

ہر کوئی سلمان خان اور میری شادی سے متعلق پریشان ہے،تبو
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ تبو نے کہا ہے کہ ہر کوئی سلمان خان اور میری شادی سے متعلق پریشان ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ تبو نے کہا ہے کہ ہر کوئی مجھ سے پوچھتا ہے کہ میں شادی کب کروں گی ،میں ان سوالوں سے تنگ آچکی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہر کوئی سلمان خان اور میری شادی سے متعلق پریشان ہے ،مجھے ایسے سوالات کر کے پریشان کیا جاتا ہے،مجھ سے ایسے سوالات نہ پوچھے جائیں۔

متعلقہ عنوان :