فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار ‘‘ اور’’گول مال اگین‘‘ کو کلیئرنس سرٹیفیکٹ مل گیا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 14:38

فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار ‘‘ اور’’گول مال اگین‘‘ کو کلیئرنس سرٹیفیکٹ ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکار عامر خان کی فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار ‘‘ اور اجے دیوگن کی فلم ’’گول مال اگین‘‘ کو کلیئرنس سرٹیفیکٹ مل گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار ‘‘ اور’’گول مال اگین‘‘ کو کلیئرنس سرٹیفیکٹ مل گیا ہے۔دونوں فلموں کے انتہائی کم مناظر کاٹے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار‘‘ میں عامر خان اور زائرہ وسیم اہم کردار ادا کر رہی ہیں ۔

فلم کے ہدایتکار آدویت چندن ہیں ،فلم رواں سال19اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی جبکہ فلم ’’گول مال اگین ‘‘ کے ہدایتکار روہت شیٹھی ہیں۔فلم 20اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔فلم کی کاسٹ میں اجے دیوگن،تبو ، ارشد وارثی ،پرنیتی چوپڑا،توشار کپور، شریاس تلپاڈیاور کنعال کھیمو کے علاوہ دیگر شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :