فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘کا پہلا پوسٹر آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 14:34

فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘کا پہلا پوسٹر آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) بالی وڈاداکار سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘کا پہلا پوسٹر آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار علی عباس ظفر نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراعلان کیا ہے کہ وہ فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کا پہلا پوسٹر آئندہ ہفتے جاری کریں گے ۔فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ 2012میں بننے والی فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ کی سیکوئل فلم ہے ۔فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ رواں سال 20دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کیا جائے گی۔

متعلقہ عنوان :