پرینکا چوپڑا کا بچیوں کے عالمی دن پر اپنی والدہ مدھو چوپڑا کوگرل ہیرو قرار دیدیا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 14:34

پرینکا چوپڑا کا بچیوں کے عالمی دن پر اپنی والدہ مدھو چوپڑا کوگرل ہیرو ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے بچیوں کے عالمی دن پر اپنی والدہ مدھو چوپڑا کو اپنی گرل ہیرو قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پرینکا چوپڑا نے بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر والدین پر زرور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بچیوں میں خود اعتمادی پیدا کریں تاکہ انہیں مستقبل میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کر نا پڑے اور وہ معاشرے میں بااعتماد شہری کے طور پر زندگی گزار سکیں ۔

پرینکا نے اپنی والدہ مدھو چوپڑا کو اپنا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ کا تعلق ایک چھوٹے سے قصبے سے ہے جو اپنے خوابوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے گھر سے نکلیں اور آج وہ آرمڈ فورسز میں ڈاکٹر ہونے کے علاوہ سرٖٹیفائیڈ پائلٹ بھی ہیں ،انہیں9مختلف زبانوں پر عبور حاصل ہے ۔