فلم ’’ہیپی بھاگ جائے گی 2‘‘ کی عکسبندی امرتسر میں شروع

جمعہ 13 اکتوبر 2017 14:34

فلم ’’ہیپی بھاگ جائے گی 2‘‘ کی عکسبندی امرتسر میں شروع
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے فلم ’’ہیپی بھاگ جائے گی 2‘‘ کی عکسبندی امرتسر میں شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا فلم ’’ہیپی بھاگ جائے گی 2‘‘ میں پنجابی حلیے میں نظر آئیں گی۔سوناکشی نے فلم کی عکسبندی کا آغاز امرتسر میں کر دیا ہے ۔ فلم کی کاسٹ میں سوناکشی سنہا ،دلجیت دوسنج اور جیسی گل شامل ہیں ۔فلم 2016ء میں بننے والی فلم ’’ہیپی بھاگ جائے گی‘‘ کی سیکوئل فلم ہے۔فلم کے ہدایتکار مدثر عزیز ہیں ۔

متعلقہ عنوان :