کریتی سینن تیسری بار ارجن کپور کے ساتھ فلم ’’فرضی‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی

جمعہ 13 اکتوبر 2017 14:34

کریتی سینن تیسری بار ارجن کپور کے ساتھ فلم ’’فرضی‘‘ میں جلوہ گر ہوں ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن تیسری بار ارجن کپور کے ساتھ فلم ’’فرضی‘‘ میںجلوہ گر ہوں گی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار سائوربھ شوکلا نے اعلان کیا ہے کہ ان کی اگلی فلم ’’فرضی‘‘ میں کریتی سینن اور ارجن کپور ہوں گے ۔ فلم کی کاسٹ کے حوالے سے پہلے خبر سامنے آرہی تھی کہ فلم میں کریتی سینن کے ساتھ شاہد کپور ہوں گے لیکن اب ہدایتکار نے کریتی سینن اور ارجن کپور کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :