فلم ’’102ناٹ آئوٹ ‘‘ کی عکسبندی شروع

جمعہ 13 اکتوبر 2017 14:34

فلم ’’102ناٹ آئوٹ ‘‘ کی عکسبندی شروع
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) بالی وڈ ہدایتکار اومیش شوکلا نے اپنی نئی فلم ’’102ناٹ آئوٹ ‘‘ کی عکسبندی کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم’’ 102ناٹ آئوٹ ‘‘ میں امیتابھ بچن اور رشی کپور ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے ۔فلم امیتابھ بچن 102سالہ بوڑھے اور رشی کپور ان کے بیٹے کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔فلم کے دو گانے ریکارڈ کئے جا چکے ہیں۔یہ دونوں گانے امیتابھ بچن اور رشی کپور پر فلمائے جائیںگے۔فلم جلد ہی نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :