’’ریس 3‘‘ کے حصہ ہونے پر بہت خوش ہوں، بوبی دیول

جمعہ 13 اکتوبر 2017 14:34

’’ریس 3‘‘ کے حصہ ہونے پر بہت خوش ہوں، بوبی دیول
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکاربوبی دیول نے کہا ہے کہ وہ فلم ’’ریس 3‘‘ کے حصہ ہونے پر بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بوبی دیول نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ وہ سلمان خان کی فلم ’’ریس ‘‘ سلسلے کی تیسری فلم ’’ریس 3‘‘کا حصہ بننے پر بہت خوش ہیں ۔فلم کی کاسٹ میں سلمان خان اور جیکولین فرنیڈس کے ساتھ بوبی دیول بھی شامل ہیں ۔فلم کے ہدایتکار رومیو ڈیسوزا ہیں۔