بغداد کی مرکزی حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں،کرد علاقائی انتظامیہ

جمعہ 13 اکتوبر 2017 14:34

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) شمالی عراق مرکزی حکومت سے مذاکرات پر آمادہ عراقی کرد علاقائی انتظامیہ نے اعلان کیاہے کہ وہ بغداد کی مرکزی حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

ترک خبررساں ادارے کے مطابق شمالی عراقی انتظامیہ کی کابینہ کا اجلاس لیڈر مسعود بارزانی کی زیر قیادت منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ شمالی عراق ، ہوائی اڈوں ،سرحدی حدود اور بینکوں کے بارے میں مرکزی حکومت سے مذاکرات کیلیے تیار ہے۔یاد رہے کہ بغداد حکومت نے خبردار کیا تھا کہ اگر شمالی عراق نے ہوائی اڈوں اور سرحدوں کے تعین میں کسی قسم کی من مانی کی تو اس کے خلاف فوجی کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :