اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کی 36ایکڑ زرعی آراضی کو قبضے میں لینے کا اعلان

جمعہ 13 اکتوبر 2017 14:34

مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) اسرائیلی فوج نے زیر تسلط دریائے اردن کے مغربی علاقے میں 36ایکڑ زرعی آراضی کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ ترک خبرساں ادارے کے مطابق اردن وادی میں یہودی آباد کاری ادارے کے سربراہ موتاز بشارا نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اردن وادی کے بادارہ علاقے میں بسنے والے کسانوں کی 36 ایکٹر زمین پر قبضہ کر لینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل کی طرف سے قبضے میں لی جانے والی آراضی کے مالکین فلسطینی کسان ہیں۔فلسطینی کسانوں کے پاس زمینوں کی رجسٹریاں موجود ہیں اور وہ کئی برسوں سے یہاں آباد ہیں اور کاشت کاری کر رہے ہیں۔ اسرائیل کا ان زمینوں کو قبضے میں لینے کا مقصد فلسطینوں کو علاقے سے باہر نکالنا ہے۔اس علاقے میں تقریباً دس ہزار فلسطینی آباد ہیں اور وہ زراعت اور گلہ بانی پر گزارہ کرتے ہیں۔یاد رہے کہ اسرائیل نے اردن وادی کے 80 فیصد علاقے پر غیر قانونی طور پر 21 یہودی بستیوں قائم کر رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :