ترکی میں ثقافتی، سیاسی، اقتصادی اور سماجی مسائل پر بات چیت کے لئے سیمپوزئیم کا انعقاد 18 اکتوبر کو ہو گا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 14:30

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) استنبول 18 اکتوبر کو ایک بڑے سیمپوزئیم کی میزبانی کر رہا ہے کہ جس میں گلوبل مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق سیمپوزئیم کا اہتمام ٹی آر ٹی ورلڈ کی طرف سے کیا جا رہا ہے جس میں افتتاحی خطاب صدر رجب طیب اردوان کریں گے۔تازہ، ثقافتی، سیاسی، اقتصادی اور سماجی مسائل کے حل کے لئے ٹی آر ٹی ورلڈ فورم کے عنوان کے ساتھ ٹی آر ٹی ورلڈ کے زیر اہتمام متوقع اس سمپوزئیم میں متعدد ممالک سے تقریباً 400 سیاست دان، کاروباری حضرات ، ماہرین تعلیم، ایکٹیوسٹ اور صحافی شرکت کر رہے ہیں۔

اس فورم کو ایک روایتی شکل دی جائے گی اور موجودہ اجلاس کا مرکزی خیال غیر متوقع دور میں تبدیلی کے لئے الہام بننا" ہے۔

(جاری ہے)

ٹی آر ٹی ورلڈ فورم کے مقررین میں ریفرینڈم بحران کا سامنا کرنے والے ملک سپین کے سابق وزیر اعظم جوز لوئس روڈریگز زاپاتیرو ، مالکم ایکس کی بیٹی ایکٹیوسٹ الیاساح شہباز ، ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولوجنوبی افریقہ کے وزیر ترقی باتھابائل اولیو ڈلامینی، ٹی آرٹی کے ڈائریکٹر جنرل ابراہیم ایرین شامل ہیں۔

برطانیہ کی وزارت خارجہ میں حکومت کی غزہ پالیسی کی وجہ سے مستعفی ہونے والی برطانیہ کی پہلی مسلمان خاتون وزیر بارنوس سیدہ وارثی بھی پینل شرکاء میں شامل ہیں۔فورم میں رواں سیاسی مسائل اور میڈیا کی ذمہ داریوں، غیر ملکیوں کے لئے دشمنی، اسلام دشمنی، انسانی امداد، بین الاقوامی سسٹم کے مسائل اور ان کے حل کی تجاویز جیسے موضوعات پر نشستوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :